افغان طالبان کا خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم

10  جنوری‬‮  2023

افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد طالبان حکومت نے  خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف کی مارکیٹ میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ خواتین مرد ایک ساتھ کام کررہے ہیں، اس لیے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

خواتین دکانداروں نے حکام سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ دکانوں سے ہی وہ گزر بسر کر رہی اور خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں۔

دوسری جانب صوبہ بغلان کے شہر پل خمری میں خواتین کے بیوٹی پالرزبھی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم اور این جی اوز میں ملازمت پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved