فواد چوہدری کا پرویز الہٰی کو واضح پیغام

11  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ ہے کہ پرویز الہٰی کو ساتھ رہنا ہے تو اسمبلی توڑنی پڑے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رویز الہٰی نے کہا کہ فیصلہ عمران خان کریں تو ہم نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ ہر صورت میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلی دو تین ماہ مزید برقرار رہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو اپنے لیے ووٹ لینا ہے، ہم سے کیا تعاون کریں گے، ہم ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو سیٹیں بنتی ہیں وہ ہم پرویز الہٰی کو دیں گے، اس کے بعد ان کو اس لیے اسمبلی توڑنی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں 21 بل پاس ہوئے، کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہمارے 171 ارکان موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 7 ارکان اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ایک رکن اسمبلی کی بہن کی شادی، بتول جنجوعہ بیمار، ایک کا آتے ہوئے حادثہ ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved