الیکشن میں فوج و رینجرز کی تعیناتی سے متعلق جی ایچ کیو کا جواب آگیا

11  جنوری‬‮  2023

سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج و رینجرز کی تعیناتی سے جی ایچ کیو نے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں وفاقی حکومت نے اپنے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو نے فوج اور رینجرز کی پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی کے لیے 20 ہزار اہل کار درکار ہوں گے۔ جی ایچ کیو کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں اہل کار فراہم نہیں کر سکتے۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز صرف کوئک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved