انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، پیپلز پارٹی رہنما پر جرمانہ عائد

12  جنوری‬‮  2023

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف پر پیپلز پارٹی کے رہنما پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ضلع وسطی نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے پی پی رہنما پر جرمانہ 7 جنوری کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں جلسہ کرنے پر کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved