وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

12  جنوری‬‮  2023

وزیر اعظم میاں شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر، معاون خصوصی طارق فاطمی اور معاون خصوصی طارق باجوہ بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے، میاں شہباز شریف کی اماراتی رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
یو اے ای روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ کے چار رکنی وفد نے ملاقات کی ، وفد کی سربراہی سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایک ارب ڈالر کی امداد کے اعلان کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے دوران پاکستان میں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان سعودی عرب کی امداد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved