اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ارکان سے متعلق پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

12  جنوری‬‮  2023

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز اعتماد کے ووٹ کے لیے پنجاب اسمبلی میں غیرحاضر ارکان کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ میں 5 ارکان غیرحاضر رہے جن میں دوست مزاری، خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل چیمہ اور چوہدری مسعود شامل ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق غیر حاضر ارکان کی نااہلی کے لئے ریفرنس بھیجا جائے گا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، ق لیگ اور آزاد امیدوار بلال وڑائچ سمیت 191 ووٹ تھے، ہمارے 5 اراکین اسمبلی غیرحاضرتھے۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اراکین کے ضمیر خریدنے کے ڈرامےکا ڈراپ سین ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کو پرویزالہٰی کی ناکامی کا یقین دلانے والوں نے ہاتھ کردیا، رانا ثناءاللہ نے کہا پنجاب حکومت لیے بغیر اسلام آباد نہیں جاؤں گا۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ وزیر داخلہ کو بتاناچاہتی ہوں پنجاب حکومت کوئی خیرات میں بٹنےوالی چیز نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved