بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

12  جنوری‬‮  2023

سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی الیکشن رکوانے کی ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے کا حتمی فیصلہ ہونے تک بلدیاتی انتخابات روکنے سے متعلق ایم کیو ایم کی حکمِ امتناع دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر اور ایم کیو ایم وکیل طارق منصور عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔

ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ نامکمل الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جو غیر قانونی ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل حسن اکبر نے دلائل میں کہا کہ ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق ایک درخواست پہلے مسترد ہوچکی ہے، ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق درخواست میں بھی بلدیاتی الیکشن رکوانے کی استدعا کی تھی اور ایم کیو ایم کی دوسری درخواست بھی عدالت نے مسترد کردی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved