15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، متحدہ پاکستان کا اعلان

12  جنوری‬‮  2023

ایم کیو ایم پاکستان میں ایم کیو ایم بحالی تحریک اور پہی ایس پی نے انضمام کے بعد اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتکابات نہیں ہونے دیں گے۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فاروس ستار، انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ماضی میں ہماری غلطیاں اور کوتاہیاں تھیں، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک تقسیم ہوا، ہماری سیٹیں چھین لی گئیں، ہم اپنے اختلافات بھلاکر ایک متحد ایم کیوایم قائم کرنے جارہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ایم اے جناح شارع فیصل پر دھرنا دےدیں تو دیکھتے ہیں کہ 15 جنوری کو کیسے الیکشن ہوتا ہے، ہم بھی فیصلہ کن جدوجہد کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔ ہمیں پاکستان میں گنا نہیں جائے گا تو کہاں گنا جائے گا، اب سرفراز دھوکا نہیں کھائے گا، دنیا جہاں کو نوکریاں ملیں اور ہمارے بچوں کو نوکریاں نہ ملیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کا جواز بھی نہیں دینا، ہمارا عمل بتائے گا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان میں کیوں شامل ہوئے ہیں ، ہمیں ایک ری برانڈڈ، ریفارم ایم کیو ایم بنانی ہے۔

فاروق ستارنے کہا کہ 23 اگست کو الگ ہوگئے تو 22اگست کا مقدمہ اب تک کیوں چل رہاہے؟فیصلہ عدالتوں اور حکومتوں کو کرنا ہے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی کا سیاسی خلاء پر نہیں ہوا، یہ سیاسی خلا؍ لندن والوں کو گالیاں دے کر پُر نہیں ہوگا، یہ خلاء متحد اور منظم ہونے سے پر ہوگا، فیصلہ عدالتوں اور حکومتوں کو کرنا ہے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے ہیں۔

حالات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں
پریس کانفرنس نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، تمام زبانیں بولنے والے یہاں بستے ہیں، 5سال سندھ میں سیاسی آزادی پر قدغن لگائی گئی، ہم سب نے ان حالات میں اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہورہے ہیں، ہمیں اس کا احساس ہے، ضرورت ہے کہ ہم تمام لوگ اپنی آواز سے آواز ملائیں، ہم سب کو آواز بلند کرنےکی ضرورت تھی،آج وہ کاوشیں رنگ لائی ہیں۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے، قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہوگی، کراچی معاشی انجن ہے، لیکن اسے اس کے اصل وارثوں سے چھیننےکا منصوبہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved