پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی پالیسی سے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والی مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔
دونوں کو ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو طلب کرلیا گیا۔
دونوں ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی پالیسی سے انحراف کیا، پارلیمانی پارٹی ارکان کو اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا کہا گیا تھا۔
دونوں ارکان 14 جنوری کو ذاتی سنوائی کیلئے پارٹی چئیرمین کے روبرو حاضر ہوں۔