عرب اسرائیل کی 1967ء کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اردن کے 15 فوجی اہلکاروں کی باقیات یروشلم کے قریب سے برآمد کرلی گئیں۔
اردن کے میڈیا کے مطابق یروشلم کے قریب بیت حنینہ التحتہ سے 15 انسانی ڈھانچے برآمد کئے گئے ہیں۔
فلسطین کے پبلک پراسیکیوشن آفس اور پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ان باقیات کو فلسطین کے انسٹیٹیوٹ آف فارنزک میڈیسن منتقل کر دیا گیا ہے۔
اردن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ایک فوجی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجی جائے گی تاکہ متعلقہ حکام سے تعاون کیا جاسکے اور ڈھانچوں کی شناخت ہوسکے۔
بیان میں کہا گیا کہ تکنیکی اور طبی وجوہات کی وجہ سے ڈھانچوں کی شناخت کے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔