ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050ء معطل کردیا، تحریری حکم جاری

13  جنوری‬‮  2023

لاہور ہائیکورٹ نے ماسٹر پلان 2050ء کو معطل کرنے کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ لاہور نے تحریری حکم میں محکمہ ماحولیات، لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر فریقین کو 25 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں اس لیے درخواست سماعت کےلیے منظور کی۔

اگلی سماعت تک ماسٹر پلان پر عمل درآمد معطل رہے گا، دوسری طرف عبوری حکم نامے میں درخواست گزار کے وکیل کے دلائل بھی شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور کا ماسٹر پلان ایل ڈی اے ماسٹر پلان رولز 2014 کی خلاف ورزی ہے، جس کی منظوری کا طریقہ کار بھی قانون کے مطابق نہیں تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved