بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے سے 1900 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5000 روپے اور 4287 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملکی سطح پر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 100 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 551 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے سے 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے بڑھ کر 1800.41 روپے کی سطح پر آگئی۔