افغان کرکٹر راشد خان نے آسٹریلیا کے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش لیگ کے حوالے سے دھمکی دے دی۔
طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد افغان کھلاڑی نوین الحق نے بگ بیش لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم اب راشد خان نے بھی کرکٹ آسٹریلیا کو سیاست کو کھیل سے دور رکھنے کا مشوہ دیا ہے۔
راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سن کر افسردگی ہوئی کہ آسٹریلیا نے مارچ میں ہم سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا، میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی سمیٹیں اور ہم نے بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
Cricket! The only hope for the country.
Keep politics out of it. @CricketAus @BBL @ACBofficials ♥️ 🇦🇫 ♥️ pic.twitter.com/ZPpvOBetPJ— Rashid Khan (@rashidkhan_19) January 12, 2023
انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا یہ فیصلہ اس سفر میں ہمیں پیچھے دھکیل دیتا ہے، اگر آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کھیلنے میں ان کمفرٹ ایبل ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بھی بے چین نہیں کرنا چاہتا، میں اس مقابلے میں سنجیدگی کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔