بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمشنر کو خط

14  جنوری‬‮  2023

سندھ حکومت نے کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کل 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔سندھ حکومت کے خط میں کہا گیا ہےکہ سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتاہے لہٰذا سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جائیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نےکراچی ڈویژن میں یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینےکا فیصلہ کیا تھا،کابینہ نےحیدرآباد ڈسٹرکٹ میں بھی یونین کمیٹیزکی تعدادکا نوٹس واپس لینے کا فیصلہ کیاتھا، سندھ کابینہ نے سکیورٹی اہل کاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پربھی اظہارتشویش کیا تھا۔

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سکیورٹی اہلکاروں کی اسٹیٹک تعیناتی کے لیے عدم دستیابی پرتشویش کاجواب نہیں دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved