نگران وزیراعلیٰ کیلئے پرویز الہیٰ اور حمزہ ایک نام پر متفق نہ ہوئے تو کیا ہوگا؟

15  جنوری‬‮  2023

پنجاب اسمبلی کی از خود تحلیل کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو مشاورت کرنی ہوگی۔
وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سےنگران وزیر اعلیٰ کا تقرر کریں گے، وزیر اعلیٰ اور قائدحزب اختلاف مشاورت سے 3 دن میں نگران وزیراعلی کانام گورنر کو دیں گے اور اگر دونوں میں اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ اسپیکر کے پاس جائےگا۔

اسپیکر حکومت اور اپوزیشن کے 6 ممبران پرمشمتل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے، پارلیمانی کمیٹی 3 دن میں مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایک نام دےگی۔

پارلیمانی کمیٹی میں بھی اتفاق رائے نہ ہونے پر الیکشن کیمشن کو دو دو نام دیے جائیں گے اور الیکشن کمیشن 48 گھنٹے میں کسی ایک کو نگران وزیر اعلیٰ مقرر کردے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved