الیکشن کمیشن کا ممبر پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کے خلاف بڑا قدم

15  جنوری‬‮  2023

بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سولجربازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ممبر صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لے لیا اور اُنہیں پولنگ سٹیشن سے بے دخل کرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی حرکت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے 3 سے 4 بیلٹ باکس کی سیل توڑی تھی ، اس حوالے سے فردوس شمیم نقوی نے بتایا کہ سیل کمزور لگائی گئی تھیں لہٰذا اس لیے توڑ دیں۔اس معاملے پر پولنگ عملے نے کہا کہ یہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے آئے تھے، انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نا سنی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved