مال گاڑیوں کے لیے جدید ترین 70 ویگنیں چین سے پاکستان روانہ کر دی گئیں۔
ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ 70 ویگنیں 16جنوری کو کراچی پہنچیں گی جبکہ مارچ میں مزید 130 ویگنیں آجائیں گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ 820 ویگنوں کا ہے، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے تحت 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔
ریلوے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں مینوفیکچرنگ سے پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، نئی ویگنوں سے ریلوے کی آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ہو گا۔
ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ویگنوں سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بھی بڑھے گا۔