پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ امید ہےکہ تحریک انصاف آج پنجاب میں نگران سیٹ اپ کے لیے نام فائنل کرلےگی۔
لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت میں بحران آتا ہے تو الیکشن کی طرف جایا جاتاہے، چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات میں مشاورت ہوگئی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہےکہ ن لیگ کوئی ایسا نام دے جسے ہم فائنل کرلیں، منحرف ارکان رابطہ کر رہے ہیں مگر اب ملاقات کی ضرورت نہیں، ان کو شوکاز پارٹی کی طرف سے دیا گیا ہے اس کا جواب دیں۔