الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیا ڈویژن بنانا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا۔ حلقہ بندیوں کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حد بندی منجمد ہے۔ مراسلے میں میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کو الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
واضح کیا گیا کہ بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ پنجاب کابینہ نے عمران خان کےآبائی ضلع کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی تھی۔