یوسیز میں زبردستی نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، حافظ نعیم

16  جنوری‬‮  2023

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے بلدیاتی انتخابات میں 100 نشستوں پرکامیابی کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی زبردستی نتیجہ تبدیل کرانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ 30 ووٹر لسٹوں میں گڑ بڑ موجود ہے،پھر بھی ایک معقول تعداد میں لوگوں نے ووٹ ڈالا ہے اور پی پی کے بھی بہت سارے لوگوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیا ہے لیکن ہماری اکثریت کو کم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی تقریباً 100 نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے، باقی سیٹوں پر ابہام اور تنازع ہے، فارم 11 ہم نے بہت مشکل سے حاصل کیے ہیں،رات دیر فارم 11،12 ملنے کا سلسلہ شروع ہوا، آراوز سے ہمیں رزلٹ نہیں مل رہے، پولنگ کو ختم ہوئے 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود آراوز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے۔

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو آراوز بھی نتیجہ تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں روکا جائے،ہم محنت اور جدوجہدکرکے یہ الیکشن کروایا ہے، جہاں گڑبڑ ہوگی ہم اسے ایکسپوز بھی کریں گے، بعض یوسیز میں زبردستی نتیجہ تبدیل کروایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved