وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد معلوم ہوتی ہے۔
چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی کی ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنی کی خواہش ان کی اپنی نہیں لگتی، ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی خواہش کسی اور کی ضد لگتی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے اپنی کہی باتیں یاد کر لیں، جسے آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کے سبب پارٹی کی پہچان اور عزت ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا میں نے پرویز الٰہی کو تجویز دی ہے کہ ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کر دیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا ہم نے اس معاملے پر اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں فیصلہ کریں گے۔