پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی،رانا ثنا اللہ کا ردعمل

16  جنوری‬‮  2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن ان لوگوں کو قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے اپنے استعفے بھی واپس لینا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ اسمبلی سے جارہے تھے تب بھی کہا تھا ان کا یہ عمل غیر جمہوری ہے، کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو صورتحال کا اندازہ ہو گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، بھرپور الیکشن لڑیں گے، آہستہ آہستہ یہ لوگ تمام چیزوں پر نظرثانی کریں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی میں واپس آئیں اور سیاستدان بنیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق ابھی کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved