وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

17  جنوری‬‮  2023

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج ہی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ارسال کریں گے اور ملکی مفاد میں اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے، تمام کابینہ ارکان، حکومتی، اپوزیشن ارکان اور بیورو کریسی کا شکر گزار ہوں، عوام کا خصوصی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے، اب کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved