حکومت کو گھر بھیجنے کا پلان ،فواد چوہدری کا بڑا اعلان

17  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انشاء اللّٰہ اگلے 2 ہفتوں میں وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل قومی انتخابات کی راہ ہموار کرنے کی طرف اہم قدم ہو گا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں انتخابات کا ڈنکا بجے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل معاملہ سیاسی استحکام کا ہے، معاشی استحکام اتنا بھی مشکل نہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان آج رات 12 بجے سے قبل اسمبلی توڑنے کی سمری دستخط کر کے بھیج دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved