عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل

17  جنوری‬‮  2023

عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت کیلئے فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کیلئے 5 رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر 4 اراکین میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved