عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 38 ممالک میں نئے کوویڈ ویریئنٹ ایکس بی بی 1.5 کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق نئے کوویڈ ویریئنٹ ایکس بی بی 1.5 سے ویکسین شدہ افراد کے متاثر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ نئے کوویڈ ویریئنٹ کے پہلے سے زیادہ خطرناک ہونے کے فی الحال شواہد نہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نئے کوویڈ ویریئنٹ کے 82 فیصد کیسز امریکا میں جبکہ 8 فیصد برطانیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق نئے کوویڈ ویریئنٹ کے 2 فیصد کیس ڈنمارک میں رپورٹ ہوئے۔
یورپی مرکز انسداد بیماری کے مطابق امریکا میں نیا کوویڈ ویریئنٹ 12.5 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔