گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، جس کے بعد پختونخوا اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوگئے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ محمودخان نے منگل کی شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے گورنر کو ارسال کی تھی، جو رات 10 بجے گورنر ہاؤس کو موصول ہوئی، اور جس پر مشاورت کے بعد گورنر حاجی غلام علی نے آئین کے آرٹیکل 112(1)کے تحت بدھ کی صبح اس پر دستخط کردیے، جس کے ساتھ ہی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔
گورنر کے احکامات کے مطابق صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی جب کہ گورنر نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک وزیراعلیٰ محمودخان کو کام کرنےکی ہدایت کی ہے۔