پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور عمران خان ان 33 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج تحریک انصاف کے 34 ارکان اور شیخ رشید کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ ان 34 ارکان میں 32 منتخب ہوکر اور 2 خواتین کی مخصوص نشست پر ایوان میں آئے تھے۔
پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے اعلان کیا کہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں وہ حصہ نہیں لے گی تاہم اب فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے 33 نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا بھی کہنا ہے کہ کیا پی ڈی ایم اتنی خوفزدہ ہوگئی ہےکہ ان 35 نشستوں پرانتخاب میں حصہ نہیں لےگی؟ ضمنی انتخابات میں تمام نشستوں پر عمران خان الیکشن لڑیں گے۔