شہباز گل کے خلاف درخواست پر حکومت کا بڑا فیصلہ

18  جنوری‬‮  2023

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے شہباز گل کی ضمانت کے خلاف درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

وکیل نے بتایا کہ شہباز گل نے اپنے جرم کو دہرایا ہے جس پر ان کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اب ان کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved