پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے ان کی جماعت کے پاس حکومت کو دینے کے لیے مزید سرپرائز موجود ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف میں آنے کے لیے رابطے میں ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے پاس حکومت کے لیے مزید سرپرائز موجود ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 33 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد فواد چوہدری کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ان تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور تمام نشستوں پر امیدوار عمران خان ہوں گے۔