کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی ادارےکے الیکٹرک نے بجلی 10روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جمع کرادی۔
کے الیکٹرک کی درخواست میں بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2022ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 30 جنوری کو ہوگی۔
مکمل منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے سے زائدکا ریلیف ملےگا۔