اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022ء کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 40 کروڑ ڈالر رہا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق دسمبر کی درآمدات 4 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ تجارتی خسارہ ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی کی درآمدات ساڑھے 29 ارب ڈالر رہیں۔