مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، فواد چوہدری

18  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تلخیاں، اعظم سواتی، شہباز گل واقعہ کے بعد پیدا ہوئیں، جو لیگی کارکن پارٹی چھوڑنا چاہیں گے انہیں سپورٹ کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان عباسی کا ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، پرویزالہیٰ کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی صدارت دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، آئندہ انتخابات کے بعد پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدواروں کی بہت گروپنگ تھی، علیم خان اور جہانگیر ترین وزیر اعلیٰ بننے کے امیدوار تھے، الیکشن جب بھی ہوں گے ہم اکثریت سےجیتیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، حسین حقانی عمران خان کےخلاف لابنگ کر رہے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved