شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا

20  جنوری‬‮  2023

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز پہلے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved