فواد چوہدری کا اداروں کے نام واضح پیغام

20  جنوری‬‮  2023

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج انتخابات ہونے دئیے ہوتے تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، تمام ایم این ایز یہاں موجود ہیں اور اسپیکر صاحب فرار ہیں، 64 فیصد پاکستان اس وقت نمائندوں کے بغیر ہے۔

اسپیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ 17 لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں، میں اس ڈمی اسپیکر سے سوال کرتا ہوں کہاں ہیں وہ لوگ؟ مریم نواز نے اپنے 2وزرا کو استعفی دینے کا کہا تھا، وہ اسپیکر کے پیروں میں گر گئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔ ہمارے اراکین نے چئیرمین عمران خان کی خواہش کا احترام کیا اور استعفے پیش کئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved