حملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ عمران خان کھل کر بول پڑے

20  جنوری‬‮  2023

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرحملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے وکلا سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میں اپنے اوپرہونے والے حملے پرمقدمہ درج نہیں کراسکا، پچتر سالہ اعظم سواتی پر ٹوئٹ کرنے پرپورے ملک میں مقدمات درج ہوئے۔ مجھ پر حملے کی پلاننگ پہلے سے کی جا رہی تھی۔

وکلا سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا بحران پہلے کبھی نہیں آیا۔ اقتدار میں بیٹھےسب حکمران فیل ہو چکے ہیں۔ حکومت کو کوئی بھی پیسے دینے کو تیار نہیں ہے۔ ملک کو دانستہ طور پر بحرانوں کا شکار کیا گیا۔ حکمران فیل ہو چکے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے ان کے پاسک کوئی حل نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی اس حکومت کو پیسے دینے کو تیار نہیں سعودی عرب نے پاکستان کی امداد مشروط کردی، سعودی عرب نے کہا کہ ہم اس طرح پیسے نہیں دیں گے۔ ان دو خاندانوں کی دولت بڑھ گئی اور پاکستان غریب ہو گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلا پاکستان کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ سازش کے تحت رجیم چینج کا فیصلہ کیا گیا۔ رجیم سازش کے بعد ملک میں بحران آیا۔ شہباز شریف دنیا کا چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی اسے پیسے نہیں دے رہا۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، بلاول بھٹو تو ملک میں نظرنہیں آتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved