ملک میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا بڑاخدشہ

20  جنوری‬‮  2023

ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے سے انکار کر دیا جس کے باعث ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ دو جہازوں سے پیٹرول آرہا ہے اور اس کے بعد پیٹرول امپورٹ نہیں ہو گا جبکہ ملک کے بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے بھی انکار کیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھاکہ 10 دن سے ایل سیز کھلوانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکیں اور اگر ایل سیز نہ کھلیں تو فروری کے آغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ایرانی ڈیزل کی سپلائی بڑھنے کے سبب ڈیزل مناسب مقدار میں موجود ہے البتہ پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved