پنجاب میں الیکشن کب ہوں گے،اسپیکر نے بڑا اقدام اٹھا لیا

21  جنوری‬‮  2023

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پرپنجاب اسمبلی تحلیل ہوچکی، آئین کے آرٹیکل 105 (3) ، 224 اور 224 اے کے تحت آپ نے جنرل الیکشن کی تاریخ مقرر کرنا تھی، آپ 90 دن میں پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کو 7 روز گزرنے کے باوجود آپ نے الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں کی، آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے جنرل الیکشن کی تاریخ مقررکریں۔

اسپیکر نے گورنر پنجاب کو بھیجے گئے خط کی کاپی صدر مملکت کو بھی ارسال کردی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد کی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی ہے، گورنر کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved