تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے دیے گئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ ’’امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلیٰ بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں‘‘۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگراں وزیر اعلیٰ مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔
حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔