چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی ہے۔
اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے انصاف کی توقع کیسےکی جاسکتی ہے؟ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتاہے، الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف نے محسن نقوی کی تقرری مسترد کردی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔