محسن نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا

23  جنوری‬‮  2023

محسن رضا نقوی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved