قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر3 دن کیلئے مکمل بند

23  جنوری‬‮  2023

شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ کے تمام دفاتر تین دن کے لئے بندکردیئے گئے،قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اور چیئر مین سینٹ نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکرٹریوں کو مسئلے کے فوری اور موثر حل کی ہدایت کردی،ہدایت نامے میں کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت فوری طور پر سیل کر کے وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے اور تمام عمارت کی مکمل صفائی کی جائے،سینیٹ سیکرٹریٹ نے کہاکہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا۔ سینیٹ کاآج ہونے والا اجلاس جمعرات 26 جنوری دن گیارہ بجے تک ملتوی کر دیاگیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved