پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7 افراد انتقال کرگئے

18  دسمبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 47 ہزار  903 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 357 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 7 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved