نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری، عمران خان کا احتجاج کی کال کے ساتھ بڑا اعلان

23  جنوری‬‮  2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ کل الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاج اور نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اس حوالے سے کل ہی عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ یہ الیکشن میں ہمیں ہرا نہیں سکتے، اس لیے الیکشن نہیں کراتے، ہمارے مخالف لوگوں کا اب ایک پوائنٹ ایجنڈا ہوگا پی ٹی آئی کو کیسے دبانا ہے، یہ تب الیکشن کرائیں جب انتظامیہ اور عملہ ان کا اپنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ کے این آر او ٹو ملنے سے یہ سب بچ گئے، توشہ خانہ کا کیس سب سے بڑا مزاق تھا، اس حکومت نے توشہ خانہ میں میری تمام تفصیل دی، اب عدالت نے ان سے توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کیا تو کہتے ہیں کہ سیکرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں چوری کیں، صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک ہاتھ سے نکل جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved