وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی جانب توشہ خانہ سے متعلق ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔
اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر بریفنگ بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔