الیکشن کمیشن نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے تحت حتمی پارٹی پوزیشن تیارکرلی۔
الیکشن کمیشن نے229 یوسیز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کا نتیجہ مرتب کیا جبکہ کمیشن نے 6 یوسیز پر نتیجہ روک لیا اوران 6 نشستوں کی سماعت الیکشن کمیشن پاکستان میں ہوگی۔اس کے علاوہ 11 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کے باعث انتخابات نہیں ہوئے۔
حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 229 میں سے 91 نشتیں لےکر پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ جماعت اسلامی نے 85، تحریک انصاف نے 42 نشستیں حاصل کیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 7، جمعیت علمائے اسلام نے 2 ، تحریک لبیک پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔