ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے، فواد چوہدری

24  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملک میں سیاسی بحران کا ذمہ دار سپریم کورٹ کو قرار دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہے کیونکہ اگر عدالتِ عظمیٰ اسپیکر کی رولنگ مسترد نہ کرتی تو اب تک ملک میں الیکشن ہوچکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ 22کروڑکاملک اس وقت لاوارث ہوچکا ہے، الیکشن کمیشن کی حیثیت اس حکومت کے منشی کا کردار ادا کررہا ہے، الیکشن کمیشن کومحسن نقوی کی تقرری کا حکم دیاگیا، جس پر انہوں نے بس دستخط کیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران عوام کے ساتھ کھلواڑکررہےہیں،ان کوگھروں تک چھوڑکرآئیں گے،ہم آپ کا پیچھا تب تک کریں گےجب تک قرارواقعی سزانہ مل جائے،  پاکستان کےایوان کی اس وقت 65 فیصد نشستیں خالی ہیں، صرف35 فیصد کو بچانےکیلیےدوبارہ انتخابات ہونا ناممکن ہے۔

اُن کا کہان تھا کہ  25 مئی کوانسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والوں کودوبارہ لایا جارہاہے، جولوگ 25 مئی کے واقعات میں براہ راست ملوث تھے انہیں کسی بھی سرکاری یا عوامی عہدے پر تعینات نہ کیاجائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلےتو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منطور ہی نہیں ہو رہےتھے، پھر ایک دم سے سارے استعفے اسپیکر نے مںظور کرلیے، قومی اسمبلی میں اس وقت40فیصدنشستیں خالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے گورنرزاور الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلد ورزی کررہا ہے، عدلیہ اپنا کردار ادا کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved