لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
لاہور میں زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے ماحول بنایا جا رہا تھا، عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکن تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کرانا ہوگی کہ عمران خان زمان پارک میں محفوظ رہیں گے، کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے۔
پی ٹی آئی کے رہنما زبیرنیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کٹھ پتلی حکومت آج رات چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی
تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے زمان پارک پہنچ رہے ہیں
— PTI (@PTIofficial) January 24, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی آج رات عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو زمان پارک کے باہر جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔