فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کابیان سامنے آ گیا

25  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

فواد چوہدری کو رات گئے ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کر کے اپنے ساتھ وفاقی دارالحکومت لے گئی ہے۔اب اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے مزید بتایا کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مزید بتایا کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved