قرآن پاک کی بے حرمتی، جامعہ الازہر کی سوئیڈن و نیدرلینڈز کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

25  جنوری‬‮  2023

مصر کی جامعہ الازہر نے مسلمانوں سے سوئیڈن اور نیدرلینڈز کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوئیڈن میں چند روز قبل قرآن مجید کی بےحرمتی کی گئی تھی جس پر جامعہ الازہر نے اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا کہا ہے۔

دائیں بازو کے رہنما راسموس پالودان نے اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی۔

جامعہ الازہر نے کہا ہے کہ قرآن کی بےحرمتی جرم ہے، دونوں ممالک کا بائیکاٹ کرنا مناسب ردعمل ہوگا۔

جامعہ کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے آزادی اظہار رائے کا نعرہ بلند کرکے یہ وحشیانہ جرم سرزد کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved